جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سراج رئیسانی کے بارے میں وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ان کی پہچان پاکستان کی کونسی چیز بنی ؟ شیر دل سپاہی کے بارے میں ایسی تفصیلات سانے آگئیں کہ جان کر آپ بھی یقیناً دکھی ہو جائیں گے

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آئی این پی)سانحہ درینگڑھ (مستونگ )خودکش حملے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی بلوچستان کے انتہائی نامساعد حالات میں بھی بہت دلیری اور ثا بت قدمی سے وطن کیساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔قومی پر چم کے ساتھ تصاویر ان کی پہچان تھیں جس پر وہ فخر محسوس کرتے اور ان تصاویر کو خوشی کے ساتھ دوستوں کو بھیجتے،

نوابزادہ سراج رئیسانی 4 اپریل 1963 ء کو ضلع بولان کے علاقے مہر گڑھ میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان کے رئیسانی قبیلے سے تھا۔ابتدائی تعلیم بولان سے حاصل کی اور بعد ازاں زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام سے ایگر و نومی میں بی ایس سی کیا، جس کے بعد نیدرلینڈز سے فلوری کلچر کا کورس کیا۔ ان کے والد مرحوم نواب غوث بخش رئیسانی سابق گورنر بلوچستان اور سابق وفاقی وزیر خوراک و زراعت بھی رہے۔ انہوں نے 1970ء میں بلوچستان متحدہ محاذ کی بنیاد رکھی۔سراج رئیسانی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔ انہوں نے رواں سال تین جون کو اپنی جماعت کو صوبہ میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کیا اور بی اے پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی35 مستونگ سے الیکشن لڑرہے تھے۔اسی حلقے میں ان کے بھائی اسلم رئیسانی بھی امیدوار تھے، اس سے قبل مستونگ میں جولائی2011 میں ایک بم دھماکے میں نوابزادہ سراج رئیسانی کا بیٹا اکمل رئیسانی شہید ہو گیا تھا مگر انکے قدم نہ ڈگمگائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…