راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکواڈیالہ جیل میں بی کلاس (Better Class) دے دی گئی ہے جس وجہ سے انہیں قیدیوں کے لئے مخصوص لباس زیب تن نہ کروایا گیا نہ ہی انہیں قیدی نمبر الاٹ کئے جا سکے جس کے تحت نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے
تاہم تینوں کے کمرے علیحدہ ہوں گے لیکن کمپاؤنڈ میں تینوں آپس میں مل بھی سکیں گے تینوں کو اخبار، ٹی وی، روم کولر اور بیڈ کے ساتھ گھر کے کھانے کی سہولت دستیاب ہو گی تینوں کے کمروں کے ساتھ اٹیچ باتھ بھی ہیں مذکورہ تینوں سزا یافتگان کے کمروں کے سامنے لان اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود ہے جبکہ تینوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے ادھر جیل ذرائع نے نواز شریف اور مریم نواز کو اے یا بی کلاس دینے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا ہے ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کے پاس جیل مینوئل کے تحت اختیار ہے کہ وہ کسی بھی قیدی کو کوئی کلاس دے، سزا دے یاقصوری چکی میں بند کر دے البتہ قیدی اگر کوئی درخواست دے تو یا عدالت از خود کوئی حکم دے تو عدالتی حکم پر عمل کرنا لازمی ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے قانون کے تحت ہر وہ شخص جو کہ گریجویٹ ہے وہ بی کلاس کا حقدار ہے اور جیل انتظامیہ پابند ہے کہ وہ بی کلاس دے، اگر نہ دے تو عدالت میں درخواست دی جاسکتی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکواڈیالہ جیل میں بی کلاس (Better Class) دے دی گئی ہے جس وجہ سے انہیں قیدیوں کے لئے مخصوص لباس زیب تن نہ کروایا گیا نہ ہی انہیں قیدی نمبر الاٹ کئے جا سکے جس کے تحت نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے تاہم تینوں کے کمرے علیحدہ ہوں گے لیکن کمپاؤنڈ میں تینوں آپس میں مل بھی سکیں گے