جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کتنے صوبوں میں حکومت قائم کریں گے؟ تحریک انصاف نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وامیدوار این اے 130 شفقت محمودنے کہاہے کہ ن لیگ آج شور مچارہی ہے کہ ہمارے کارکن پکڑے جا رہے ہیں ان کو دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں پرہونے والا تشدد اور جیلوں میں بند کرنا بھول گیا ہے ، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے امیدوار پی پی 159 ڈاکٹر مرادراس ، ڈاکٹر امجد ، چوہدری نوید بلواور

حلقے کی اہم شخصیات کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن میں پریس کانفرس کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا، تحریک انصاف مرکزسمیت چاروں میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف ملک سے غربت کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی، تحریک انصاف تعلیم ، ہیلتھ اور ڈیم بنانے پر کام کرے گی، ڈاکٹر مرادراس نے کہاکہ میں ڈاکٹر امجداور چوہدری نویدبلوکو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اب تتربتر ہو رہی ہے اور نوازشریف کو سزا کے بعد (ن) لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، (ن) لیگ کی ناقص پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے پاکستانی معیشت بدحالی کا شکار ہوئی ہے ، ڈاکٹر امجدنے کہاکہ ملک کو اب عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ،عمران خان جیسا نڈر اور بہادر لیڈر ہی ملک میں موجودہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کھلے دل سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور ہم پورے حلقے میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کامیابی دلائیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…