جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بیٹے سے ملاقات نہیں کروائی گئی نواز شریف کی 93 سالہ والدہ بیٹے سے ملاقات کے لیے تڑپتی رہی

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک )آج عوام کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز بھی کنفیوژ رہے ، نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور ان کی والدہ کی حج لاؤنج میں ملاقات کروائی گئی ہے جہاں پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے

لیکن نیوز ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی اپنی والدہ سے ملاقات نہیں ہو سکی، مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحمد مہدی کی جانب سے وٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ جاتی امراء رائے ونڈ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔میڈیا رپورٹس کے بعد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اپنی دادی کو ائیر پورٹ لے جانے کیلئے جاتی امراء پہنچے تاہم انہیں رکاوٹوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ سلمان شہباز بھرپور کوششوں کے بعد اپنی دادی بیگم شمیم اختر کو جاتی امراء سے ائیر پورٹ لیجانے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی اپنے بیٹے نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی ۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ جانے اور نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کیا تھا ۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی عمر 93برس ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…