پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہارون بلور کی شہادت، صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو ملک اور سسٹم کو نقصان پہنچے گا، اسفندیار ولی خان نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی کو انتخابی عمل سے آؤٹ کرنے کیلئے سازش کی جا رہی ہے ، بہت صبر کر لیا اگر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو ملک اور سسٹم کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلور ہاؤس پشاور میں ہارون بلور کی شہادت پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،

انہوں نے کہا کہ دشمن میں غیرت ہے تو سامنے آ کر وار کرے ہم بھی بھرپور جواب دیں گے ، چھپ کر پیٹھ پر وار کرنے والے غیرت مند نہیں بزدل لوگ ہیں ، انہوں نے کہا کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہارون بشیر بلور پر حملہ انتخابی عمل پر نہیں بلکہ اے این پی کو الیکشن عمل سے باہر کرنے کی سازش کا حصہ ہے تاہم دشمن کچھ بھی کر لے ہم ڈٹے رہیں گے اور میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ2013میں بھی دہشت گردوں نے ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے ٹارگٹ کیا لیکن اب 2013نہیں یہ 2018ہے اور اے این پی کسی صورت دشمنوں کی سازش کے سامنے نہیں جھکے گی، اسفندیار ولی خان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور تین دن بعد معمول کے مطابق انتخابی میدان میں نکلیں گے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ عظیم سانحہ پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی اظہار یک جہتی کے طور پر سیاسی سرگرمیاں معطل کریں گی ، ایک اور سوال کے جواب میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد بھی کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں؟ ہمارے تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں اور اگر صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو ملک اور سسٹم کو نقصان پہنچے گا، بلور فیملی پر حملوں

سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دشمن جانتا ہے کہ جب تک بلور خاندان ہے پشاور پر کوئی قبضہ نہیں کر سکتا ، انہوں نے بشیر احمد بلور شہید اور ان کے فرزند ہارون بلور شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ملک امن کا گہوارہ ضرور بنے گا۔انہوں نے سانحے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…