پہلے احتساب ہونا چاہیے پھر الیکشن،میاں نوازشریف کو ججزنے سزادی ہے،ججزنے ایسے ہی تو فیصلہ نہیں دیاہوگا، میر ظفر اللہ جمالی کا دوٹوک موقف سامنے آگیا

8  جولائی  2018

جیکب آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ پہلے احتساب ہونا چاہیے پھر الیکشن،میاں نوازشریف کو ججزنے سزادی ہے،ججزنے ایسے ہی تو فیصلہ نہیں دیاہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے گڑھی خیرو میں پی پی سے ناراض رہنماء اور پی ایس تھری کے آزاد امیدوار غلام محمد شہلیانی کی انتخابی مہم کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو بھی موجود تھے،سابق وزیر اعظم ظفراللہ خان جمالی نے محمد میاں سومرو اور غلام محمد شہلیانی کی حمایت کااعلان کیا،ظفراللہ خان جمالی نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے ہیں تھوڑی بہت مداخلت ہوتی رہتی ہے لیکن اس بار انتخابات شفاف ہوتے نظرآرہے ہیں اورہم توقع بھی یہی کرتے ہیں کہ یہ انتخابات شفاف ہوں،انہوں نے کہاکہ پہلے احتساب ہونا چاہیے تھا تاکہ جوصاف ہوکر نکلے وہ الیکشن میں حصہ لیتاتو بہتر تھا،ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ میاں نوازشریف کو ججزنے سزادی ہے ججز نے ایسے ہی تو فیصلہ نہیں دیاہوگا ان کو بھی خداکا خوف ہوگا کچھ تو ہے جس کی نوازشریف کو سزاد دی گئی ہے،انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف کو اللہ ہمت دے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں پرلگتا نہیں، نوازشریف پاکستانی ہیں انہیں ملک واپس آناچاہیے،میرظفراللہ جمالی نے کہاکہ اب نوجوانوں کی باری ہے اب نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے وہی ملک کی ترقی کے لیے کام کریں،اس موقع پر غلام محمد شہلیانی کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیاگیا جس میں میر ظفراللہ خان جمالی،محمد میاں سومرو،سردار طارق جاوید لہر،پروفیسر شان محمد بروہی،میر اصغر خان پہنور اوردیگر نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…