منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایون فیلڈ فیصلہ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میں شدید مندی کی توقع رکھنے والوں کو بڑا سرپرائز، حیرت انگیز صورتحال

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) ایون فیلڈ فیصلہ سنائے جانے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن فیصلے کے بعدحصص کی خریداری بڑھنے سے تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس45.33پوائنٹس کے اضافے سے 40284.14پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ53فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 5کروڑ91لاکھ 67ہزارروپے سے زائدکا اضافہ ہوا البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں صرف 10کروڑ38لاکھ 93ہزار شیئرز تک محدود رہیں ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پہلے ٹریڈنگ سیشن کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سپریم کورٹ میں ایون فیلڈ فیصلہ سنائے جانے کے تناظر میں بے یقینی کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت کوترجیع دی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اورکے ایس ای 100انڈیکس200سے زائدکمی سے40027پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا تاہم بعد ازاں حصص کی قیمتیں گرکر پرکشش سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز خریدنے شروع کئے جس کے نتیجے میں ریکوری آئی اور مارکیٹ منفی زون سے نکل کر مثبت زون میں داخل ہوئی اس دوران ایک موقع پر انڈیکس 40435پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا لیکن نماز جمعہ کے بعد دوسرے سیشن میں ایون فیلڈ فیصلہ سنانے میں تاخیر پر ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ میں بے یقینی پھیل گئی اور اس دوران ملا جلا رجحان جاری رہا لیکن جوں ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آیا سرمایہ کاروں نے اس پر مثبت ریسپانس دیتے ہوئے حصص کی خریداری شروع کردی جس سے تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس45.33پوائنٹس کے اضافے سے 40284.14پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 50.72پوائنٹس کے اضافے سے 19773.56پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس74.70پوائنٹس کے اضافے سے 67913.53پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23.79پوائنٹس کے اضافے سے 29519.05پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اسکے مقابلے میں123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور27میں استحکام رہا ۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں5کروڑ91لاکھ 67ہزارروپے سے زائد کا اضافہ ہواجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت83کھرب52ارب41کروڑ12لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب58ارب32کروڑ79لاکھ روپے ہوگئی۔تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں10کروڑ38لاکھ 93ہزار شیئرز تک محدود رہیں جو جمعرات کے14کروڑ31لاکھ 75ہزار شیئرزکے مقابلے میں3کروڑ92لاکھ82ہزار شیئرز کم ہے

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت52روپے اضافے سے1250روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت 37.43روپے اضافے سے1011.67روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی وائتھ پاک کے حصص میں ہوئی جو41.07روپے کی کمی سے1395.92روپے اورخیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت31.31روپے کمی سے608.69روپے ہوگئی۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کی کاروباری سرگرمیاں4 کروڑ4لاکھ 74ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ پاک انٹر بلک ،ٹی آر جی پاک،ڈی جی خان سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،پاک الیکٹران ،پاک ریفائنری ،صدیق سنز ٹن اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص کی سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…