ساہیوال(نیوز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال راجہ صفدر اقبال نے 8سالہ کمسن بچی رابعہ سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اسلم کو ایک سال قید سخت کی سزا سنادی ۔
استغاثہ کے مطابق 9مارچ 2017کو 98/6Rمیں محمد اسلم ملزم نے 8سالہ رابعہ کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 376ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔