چوہدری نثار بالاخر کھل کرسامنے آگئے، نوازشریف کے ساتھ ساتھ شہبازشریف کو بھی کھلا چیلنج،تحریک انصاف کو بھی کھری کھری سناڈالیں، دھماکہ خیز اعلان‎

24  جون‬‮  2018

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے بھی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے حلقہ پی پی 10 میں اپنے پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے حلقے کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ شہباز شریف کے حلقے سے کرلیں، میاں نواز شریف کے حلقے سے کر لیں، بلاول بھٹو زرداری کے حلقے سے کر لیں، میرے حلقے میں ترقیاتی کام ان سے کم نہیں ہوں گے،

کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا ٹکٹ کے بغیر الیکشن میں نامراد ہو کر لوٹے گا، چوہدری نثار نے کہا کہ الیکشن سے قبل پی پی 10 کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی کوڑا کرکٹ کی ٹیم میرے مدمقابل آنے والی ہے، الیکشن کے وقت بہت سے کھلاڑی آستین چڑھا کر آ جاتے ہیں، عوام میرے مخالفین کا بستر گول کر دیں گے۔ چونترہ میں بھی میرا جلسہ کامیاب رہا، چکری میں جلسوں کا رواج نہیں ہے، کارکنوں نے میرا حوصلہ بلند کیا، 34 سال میں مجھے بہت عزت ملی ہے، میرا حلقہ دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمیشہ منتخب ہوتا رہا ہوں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سے ڈیل نہیں کی، سیاست ہمیشہ عزت کے لیے کی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیاسی لنڈا بازار والے ہر کسی کے ساتھ فٹ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلوان بڑے بڑے دعوے کرتا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ چند دنوں میں وضاحت کروں گا کہ آزاد کیوں کھڑا ہوا۔  مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے بھی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے حلقہ پی پی 10 میں اپنے پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے حلقے کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ شہباز شریف کے حلقے سے کرلیں، میاں نواز شریف کے حلقے سے کر لیں، بلاول بھٹو زرداری کے حلقے سے کر لیں، میرے حلقے میں ترقیاتی کام ان سے کم نہیں ہوں گے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…