خان صاحب !جن پر انگلیاں اٹھاتے رہے آج انہی کو ٹکٹ دیدیا ،یہ ہمیں قبول نہیں بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنوں نے انتہائی سخت اقدام اٹھا لیا

22  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹوں کی تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں پارٹی کارکنان کا احتجاج پانچویں دن میں داخل، نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج، سکندر بوسن کو ٹکٹ کی الاٹمنٹ ناقابل قبول قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ں کی تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ

میں پارٹی کارکنان کا احتجاج پانچویں دن میں داخل ہو چکا ہے اور ملتان سے آئے پارٹی کارکنوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کے ساتھ شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےپارٹی کارکنان سے زیادہ الیکٹیبلز کو اہمیت دی ہےاور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ احتجاج کرنے والے ان کارکنان کا تعلق این اے 154 ملتان اور این اے 12 بٹگرام سے ہے۔سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ الاٹ کرنا پارٹی کے کارکنان کو منظور نہیں ہےاور ان کےجب تک مطالبات پورے نہیں ہوتےوہ یہیں بیٹھیں گے۔خیال رہے دو روز قبل عمران خان نے احتجاجی کارکنان سے خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ یں اپنے بورڈ کے ساتھ بیٹھ کے انصاف اور دیانتداری سے جو فیصلہ کروں گا چاہے جتنی بھی پبلک آ جائے وہ میں تبدیل نہیں کروں گا۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ پچاس لوگ ہیں اگر دس ہزار لوگ بھی آ جائیں تو میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔آپ لوگ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔ اور اگر آج میں نے آپ لوگوں کی بات مان لی تو کل پچاس لوگ اور اکھٹے ہو جائیں گے،اس لیے میں وہی فیصلہ کروں گا جو پارلیمانی بوڑد میں فیصلہ ہو گا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ان حکمرانوں کو بے نقاب کر نا ہے اور اب آپ انہی کو ٹکٹیں دے رہے ہیں، یہ بات ہمیں قبول نہیں اور ہم آپ کے سکھائے سبق پر ہی یہاں بیٹھیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…