منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ الیکشن میں کونسی پارٹی کامیاب ہو جائے گی ’’مریم نواز بطور وزیراعظم ن لیگ کو کیوں قبول نہیں ؟‘‘ سابق جنرل نے حیرت انگیز وجہ کھول کر سامنے رکھ دی

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ ضرور وطن واپس آئوں گا مگر مناسب وقت پر ، میرا آرمی چیف سے کوئی رابطہ نہیں ،میرے پاکستان واپس نہ آنے کے فیصلے کو بزدلی نہ سمجھا جائے ، میرے آنے سے فوج پر غیر ضروری دبائو پڑے گا، مجھے بھی پاکستان آنے اور جانے کی اجازت ملنی چاہیے ، نواز شریف توآزادی سے ہر جگہ گھومتے ہیں،

عمران خان آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو ں گے ،مریم نواز بطور وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے لئے ہی قابل قبول نہیں ہوں گی ۔ شہباز شریف کام کرنا چاہتے ہیں میں ان کو کریڈٹ دوں گا، سابق بھارتی وزیر اعظم واجپائی کا میں نے گورنر ہائوس میں استقبال کیا اور ان کو سلیوٹ بھی کیا۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں ، میں ہر سوال کا جواب دیانتداری سے دیتا ہوں ۔ میری پاکستان آنے کی خواہش تھی ، میرے پاکستان آنے سے گڑ بڑ ہو جائے گی ، میرا پاکستان آنے کا مقصد پارٹی کو منظم کرنا تھا ، میرے آنے سے فوج پر غیر ضروری دبائو پڑے گا ۔ میں ضرور ملک واپس آئوں گا ، میرا آرمی چیف سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ مجھے بھی پاکستان آنے اور جانے کی اجازت ملنی چاہیے ۔ نواز شریف توآزادی سے ہر جگہ گھومتے ہیں ۔ بہادری اور بے وقوفی میں فرق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ابھی پاکستان آنا مناسب نہیں ہے ۔ میں نے ہزاروں لوگوں کو پلاٹس نہیں دیئے جن کو پلاٹس دیئے میرٹ پردیئے ۔ میرا اس وقت پاکستان جانا مناسب نہیں ۔ میں مناسب وقت پر پاکستان آئوں گا ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں مجھے لاہہور میں ایک کمرشل پلاٹ ملا تھا جس کو بیج کر میں نے گھر خریدا۔میرے پاکستان واپس نہ آنے کے فیصلے کو بزدلی نہ سمجھا جائے ، میرا نام (ای سی ایل ) میں ڈالا ہوا ہے ۔ مجھ پر الزام لگانے والے کوئی جائیداد بھی ثابت کریں میرے پاس 2 گھر ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا مشترکہ کتاب لکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ مریم نواز بطور وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے لئے ہی قابل قبول نہیں ہوں گی ۔ شہباز شریف کام کرنا چاہتے ہیں میں ان کو کریڈٹ دوں گا۔ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے مختلف ہیں ۔ میں نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ۔ میرے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب پاکستان چھوڑا تو میرا کوئی اکائونٹ نہیں تھا ۔ عمران خان آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو ں گے ۔ بھارتی وزیر اعظم واجپائی کا میں نے گورنر ہائوس میں استقبال کیا اور ان کو سلیوٹ بھی کیا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…