پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

زعیم قادری کی ن لیگ سے ناراضگی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس حلقہ کا ٹکٹ چاہتے تھے جانتے ہیں وہ ٹکٹ دوسرے امیدوار کو کیوں دیا گیا؟ حمزہ شہباز کو پریس کانفرنس میں نشانہ کیوں بنایا، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زعیم قادری کی ن لیگ سے ناراضگی اور حمزہ اور شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق زعیم قادری کی ن لیگ سے ناراضگی کے بعد علیحدگی اور حمزہ اور شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ زعیم قادری این اے 133سے اپنے لئے ٹکٹ جبکہ صوبائی اسمبلی کی

سیٹوں پر بھی من پسند امیدواروں کو ٹکٹیں دلوانا چاہتے تھے مگر پارٹی قیادت نے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت زعیم قادری کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دینے پر رضامند تھی معاملہ اس وقت خراب ہوا جب پارٹی نے حلقہ این اے 133کا ٹکٹ وحید عالم خان کو دینے کا فیصلہ کیا، زعیم قادری صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 160کا ٹکٹ اپنے من پسند امیدوار توصیف شاہ کو دلوانا چاہتے تھے مگر پارٹی قیادت نے صاف انکار کر دیا۔ یہ معاملہ اس وقت مزید بگڑا جب توصیف شاہ نے ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنی وفاداری کا یقین دلانے کیلئے پلٹا کھاتے ہوئے زعیم قادری کی ایک ریکارڈ شدہ فون کال پارٹی قیادت کوسنا دی جس میں زعیم قادری حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف سخت زبان استعمال کر رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل پارٹی کی جانب سے کرائے گئے خفیہ سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ این اے 133میں زعیم قادری عوامی حمایت سے محروم ہیںجبکہ زعیم قادری ن لیگ کے دور حکومت میں وزارت نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے نالاں تھے جبکہ سونے پر سہاگہ یہ کہ انہیں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ زعیم قادری این اے 133کا ٹکٹ نہ ملنے کا ذمہ دار حمزہ شہباز کو سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنی دھماکہ خیز پریس کانفرنس میں انہوں نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو ہدف تنقید بنایا۔

زعیم قادری کے بجائے این اے 133کا ٹکٹ وحید عالم خان کو دئیے جانے کے پیچھے کہانی سے متعلق زعیم قادری کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وحید عالم خان نے کیونکہ حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان صلح میں معاونت کی تھی لہٰذا اس کے انعام میں انہیں این اے 133کے ٹکٹ سے نوازا گیا ہے۔ زعیم قادری کےمعاملے پر گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ زعیم قادری نے جلدبازی کی، مسئلہ بیٹھ کر حل ہو سکتا تھا۔ یہ پارٹی کا استحقاق ہے کہ وہ جس امیدوار کو جس حلقے کیلئے مناسب سمجھے ٹکٹ دیدے۔ رانا مشہود نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو ٹارگٹ کیوں کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…