پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے رہنماؤں نے باجوڑ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، حیران کن وجہ سامنے آ گئی

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) باجوڑ کا الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان ۔باجو ڑپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) باجوڑ کے صدر حاجی راحت یوسف،سینئر نائب صدر انورالحق ، حاجی امان اللہ، حاجی وزیر ، ملک شہاب الدین ، اکرام ، غلا م یوسف ، یوسف ایرابی ، نجیب اللہ ،شہاب الدین تڑلہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم انتہائی افسوس کیساتھ

یہ بات کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے ایم این اے شہاب الدین خان نے پانچ سالہ دور میں پارٹی ورکرز کا کوئی خیال نہیں رکھا اور ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر معاملات میں ہمیں مسلسل نظر انداز کیا ۔اس کے علاوہ موجودہ گورنر نے بھی بار بار رابطوں کے باوجود بھی پارٹی ورکرز کو نظر انداز کیا۔حاجی راحت یوسف نے کہا کہ گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شہاب الدین خان نے مسلم لیگ (ن) کو بہت نقصان پہنچایاہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیداروں نے دونوں حلقوں کے ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع کروائے ہیں مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹیں ایشو نہیں کی اور نہ کوئی یقین دہانی کرائی جس کیوجہ سے امیدواروں نے ابھی تک کوئی مہم شروع نہیں کی۔ حاجی راحت یوسف نے کہا کہ تحفظات دور ہونے تک الیکشن کا بائیکاٹ جاری رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسی پارٹی کیساتھ اتحا دنہیں کریں گے اور اگر کسی کیساتھ اتحاد کا فیصلہ ہو اتو کارکنوں کو ضرور اعتماد میں لیں گے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…