پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی آپریشن فوج نے شروع کیا نہ نواز شریف نے ، یہ کس نے شروع کیا؟ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے،بھارتی وزیرداخلہ کشمیریوں کا قاتل ہے ،چودھری نثار کے انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن نہ تو فوج نے شروع کیا اور نہ نواز شریف نے بلکہ یہ میں نے شروع کیا،میں نے نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے، خوشامد کرنے والا نہیں بلکہ سچی بات کرنے والا وفادار ہوتا ہے، میں سیاست کی خاطر اصول نہیں چھوڑ سکتا، میں وزیرداخلہ بنا تو فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ، میں نے ملک میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ بند کیا، میں نے ہمیشہ کہا کہ

مدرسوں میں دہشت گردی نہیں ہوتی، دہشت گردی کے تانے بانے کہیں اور سے آتے ہیں ، مدرسوں سے متعلق بیان پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہندوستان کا وزیرداخلہ کشمیریوں کا قاتل ہے ، ہم 25جولائی کو نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔وہ جمعرات کو یہاں روات میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ، چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے عوام کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تقریر وہاں کی جاتی ہے جہاں قائل کرنا ہوتا ہے، کوئی ٹکٹ والا آئے یا بغیر ٹکٹ والا اسے شکست ہوگی، آج کا جلسہ دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے، متبادل امیدواروں کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے، الیکشن میں آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنا آسان کام ہے، میں نے اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں، میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، میں وہ واحد شخص ہوں جو مسلسل 8مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا، میں نے کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، میں نے اقتدار میں آکر کوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ نہیں لگایا، میں نے اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مخلوق کی خدمت کی دعا مانگی ہے، میرے مخالفین ایک جھوٹی سی جلسی بھی کرسکے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست آسان نہیں بہت مشکل کام ہے ، سیاست میں جھوٹ اور فریب بھرا ہوا ہے، میں نے ہمیشہ سراٹھا کر سیاست کی کسی کی خوشامد نہیں کی، کوئی ہے ایسا شخص جو وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دے،

مخالفین کو بتانا کہ یہاں پر 35سال سے کوئی نواز شریف یا عمران خان نہیں آیا، میں نے نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے، خوشامد کرنے والا نہیں بلکہ سچی بات کرنے والا وفادار ہوتا ہے، میں سیاست کی خاطر اصول نہیں چھوڑ سکتا، ہم 25جولائی کو نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔ میں وزیرداخلہ بنا تو فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ،

کراچی آپریشن فوج نے شروع کیا نہ نواز شریف نے میں نے کیا، میں نے ملک میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ بند کیا، میں نے ہمیشہ کہا کہ مدرسوں میں دہشت گردی نہیں ہوتی، دہشت گردی کے تانے بانے کہیں اور سے آتے ہیں ، مدرسوں سے متعلق بیان پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، مسلمان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی قوم ہے، میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہونا پڑے، ہندوستان کا وزیرداخلہ کشمیریوں کا قاتل ہے ، میں نے راج ناتھ سنگھ کو ایسا جواب دیا کہ وہ کانفرنس میں نہ بیٹھ سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…