جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

میرے ساتھی چار روز سے الیکشن کمیشن کا چکر لگا رہے ہیں لیکن ۔۔۔ شیخ رشید نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کر دی

datetime 21  جون‬‮  2018 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عملے کو ووٹر لسٹوں کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر یں تا کہ امیدوارالیکشن مہم اور الیکشن میں پولنگ ایجنٹس ،پولنگ کیمپس کے لئے معاونین کے کی ذمہ دارایاں لگا سکیں۔چیف الیکشن کمشنر سردار اسلم کے لئے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں سے میرے ساتھی اور سٹاف الیکشن کمیشن سےووٹر فہرستیں حاصل کرنے

کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوسکی ،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن کمیشن نے بہت محنت کی ہے لیکن اب الیکشن میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں ابھی تک ووٹروں کی فہرستیں نہ ملنا مشکلات پیدا کررہا ہے ،کس طرح شدید گرمی میں 350پولنگ سٹیشنوں کے لئے پولنگ ایجنٹس ،پولنگ کیمپ لگانے، معاونین اور دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دے سکے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کر رہا ہوں کہ ووٹر لسٹیں جاری کریں ،مجھے امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس کا بروقت نوٹس لیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…