اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاسی رہنما چودھری نثار علی خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کسی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، رپورٹ کے مطابق سینئر لیگی رہنما جنہیں ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا ان کے بارے میں چہ میگوئیاں چل رہی تھیں کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں، چودھری نثار کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے اتحاد نہیں کریں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان کی زیر قیادت اہم اجلاس ہوا،
اس اجلاس میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ہمیں کسی سے اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم ڈٹ کر سب کا مقابلہ کریں گے اور ان انتخابات میں جیتیں گے۔ اس اجلاس میں سابق ایم پی اے عمر فاروق، سابق ایم این اے آسیہ ناز تنولی اور ظلِ ہما بھی موجود تھیں۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ، کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں اور نہ ہی کسی سے اتحاد کروں گا،چودھری نثار علی خان نے ن لیگ کا مقابلہ کرنے اور تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔