ریاض (این این آئی) جگہ جگہ ڈرائیونگ سکول کھل گئے، خواتین کی بڑی تعداد ڈرائیونگ سیکھنے پہنچ گئی۔ڈرائیونگ لائسنس مل گئے، اب خواتین کے اسٹیرنگ سنبھالنے میں چند دن باقی ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی 24 جون سے اٹھا لی جائے گی۔ سعودی عرب کی سب سے بڑی کمپنی Aramco Saudi نے اپنی
3 ہزار خواتین ورکروں کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے ڈرائیونگ اکیڈمی کھول لی جہاں صنف نازک کو گاڑی چلانے سے لے کر مرمت کرنے تک سارے رموز سکھائے جائیں گے۔ملک بھر میں جگہ جگہ ڈرائیونگ اسکول کھل گئے ہیں اور عام سعودی خواتین بھی ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ان ٹریننگ سنٹرز کا رخ کر رہی ہیں۔