بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا میں 30ہزار میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیداکرنے کی گنجائش ،کتنے ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے؟سیکرٹری توانائی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان نے کہا خیبرپختونخواتوانائی کے ذخائرسے مالامال صوبہ ہے ،جہاں پر30ہزار میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیداکرنے کی گنجائش موجود ہے جس سے سستی ترین بجلی پیداکرکے ملک کوموجودہ توانائی کے بحران سے نکالاجاسکتاہے ،ان وسائل کے فروغ سے نہ صرف خیبرپختونخواکی معیشت کو استحکام دیاجاسکتاہے بلکہ بے روزگاری پر کافی حد تک قابوپایاجاسکتاہے،

خیبرپختونخوامیں فاٹاکے انضمام کے بعد مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ہمیں توانائی ایکشن پلان کا ازسرنوجائزہ لیناہوگا،محکمہ توانائی اوراسکے تمام ذیلی اداروں میں شاہ خرچیوں پرپابندی ہوگی اورحکومتی خزانے سے غیرضروری اخراجات ناقابل برداشت ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان نے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ،پیڈوہاؤس کے دورے کے موقع پر توانائی کے جاری منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسرپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ نے صوبے میں جاری توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ پیڈوکے زیرنگرانی پن بجلی کی پیداوار کے متعدد چھوٹے،درمیانے اوربڑے منصوبوں پرحکومتی اورنجی سطح پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداہوگی،اسکے علاوہ شمسی توانائی کے متعدد منصوبے بھی زیرتکمیل ہیں،انہوں نے بتایاکہ حکومت کلین انرجی پالیسی کے تحت صوبے میں دستیاب وسائل سے سستی ترین بجلی کی پیداواری منصوبوں کوترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں84میگاواٹ مٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹ،چترال میں 69میگاواٹ لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ،ضلع دیرمیں40میگاواٹ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ پر حکومتی سطح پر کام تیزی سے جاری ہے

جبکہ پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کنسٹرکشن کمپنی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیواو) ضلع چترال میں 506میگاواٹ کے 3پن بجلی کے منصوبوں لاسپورموجی گرام ہائیڈروپاورپراجیکٹ230میگاواٹ، شوشگئی زھنڈولی ہائیڈروپاورپراجیکٹ144میگاواٹ اورشوگوسن ہائیڈروپاورپراجیکٹ132میگاواٹ پرکام کررہی ہے۔

سیکرٹری توانائی سلیم خان نے توانائی کے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈل صوبے میں بجلی کی پیداوارکا سستاترین ذریعہ ہے۔انہوں نے محکمہ توانائی کے افسران پر زوردیاکہ وہ فاٹاانضمام کے بعد ہرضلع میں توانائی کے وسائل کوتلاش کرنے کے لئے ازسرنوجائزہ لیں اورحکومتی سطح پر پیسکو/واپڈاکی طرز پر اپنی ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن لائن کی تعمیرکے لئے ایک جامع منصوبہ بھی تیارکریں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…