جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا اہم ترین علاقہ خطرے سے دوچار ، صفحہ ہستی سے مٹنےکا خطرہ ہزاروں زندگیاں دائو پر لگ گئیں،وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ شمشال ویلی میں خردوپن گلیشئرز کے پھیلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورت حال کی ہمہ وقت نگرانی جاری رکھی جائے۔ وہ وزیرعظم پاکستان کی طرف سے تشکیل کردہ ماہرین کی ٹیم کے شمشال ویلی

کے دورہ کے بعد پیش کی جانے والی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل GB-DMA کو تجویر دی کہ شمشال ویلی اور ملحقہ علاقوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی اطلاعات کا مربوط نظام وضع کیا جائے اور این ڈی ایم اے کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔ اْنہوں نے GBDMA کوتمام وفاقی محکمہ جات کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈائریکٹر جنرل GB-DMA فرید احمد نے میٹنگ کے شراکاء کو تفصیلی پریذنٹیشن میں ماہرین کی ٹیم کے جانب سے دی گئی تجاویزکو اجلاس کے سامنے رکھا ، اور موجودہ صورت حال اور خطرے کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن گلیشئرز کے بڑھنے سے مستقبل میں شمشال ویلی اور خصوصاً مین روڈ خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں لہٰذا صورت حال کا ہمہ وقت نگرانی کو یقینی بنانا ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ماہرین کی ٹیم اس سے قبل گلیشئر پھیلنے کی خبروں پر فوری طور پر علاقے میں پہنچی تھیں اور انہوں نے گلیشئیر کا سروے کرنے کے بعد ممکنہ خطرات سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس کو پیش کر دیا گیا تھا۔ خردوپن گلیشئیر کی صورتحال پر آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نےبریفنگ بھی دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…