ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریحام خان کے پروڈیوسر نے دھماکہ کر دیا، 2006ء میں ریحام خان باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ پاکستان گئی تھیں جبکہ۔۔۔!ریحام خان کا ٹارگٹ کون تھا؟ ایسا دعویٰ کہ عمران خان کے بھی ہوش اڑجائیں گے

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ ریحام کے والد نیئر رمضان ڈاکٹر تھے‘ یہ 1960ءکی دہائی میں لیبیا چلے گئے‘ ریحام خان 1973ءمیں لیبیا میں پیدا ہوئی‘ ابتدائی تعلیم لیبیا میں حاصل کی اور یہ بعد ازاں پشاور آ گئی‘ جناح کالج فار وومن پشاور سے بی اے کیا اور 1993ءمیں اس کی شادی کزن ڈاکٹر اعجاز رحمن سے ہو گئی‘ یہ اس وقت 19 سال کی تھی‘ یہ برطانیہ شفٹ ہو گئی‘ شادی 2005ءتک چلی‘

ڈاکٹر اعجاز رحمن سے تین بچے پیدا ہوئے‘ ریحام خان نے میڈیا اینڈ براڈ کاسٹ جرنلزم کا ڈپلومہ کیا اور یہ طلاق کے بعد صحافت میں آ گئی۔2006ءمیں لیگل ٹی وی پر پروگرام شروع کیا‘ یہ وہاں سے سن شائن ریڈیو میں آئی اور 2008ءمیں اس نے بی بی سی جوائن کر لیا‘ یہ اس وقت تک مکمل طور پر پالش ہو چکی تھی‘ یہ شاندار انگریزی بولتی تھی‘ یہ کپڑے پہننے‘ میک اپ‘ پرفیوم اور چال ڈھال کی ایکسپرٹ بھی تھی‘ برطانیہ میں اس کا مستقبل بہت برائٹ تھا لیکن پھر اس نے اچانک اپنا سامان پیک کیا اور یہ پاکستان آ گئی‘ یہ پاکستان کیوں آئی؟اس کی وجہ اس نے 2016ءمیں مبین رشید کو بتائی‘ مبین رشید اس کا پروگرام پروڈیوسر اور اس کی آدھی کتاب کا مصنف ہے‘مبین رشید نے ریحام خان کی کتاب کے ابتدائی 272 صفحات لکھے ہیں‘ ریحام نے مبین کو بتایا ”میں باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ پاکستان گئی تھی‘ عمران خان میرا ٹارگٹ تھا “ جب کہ میرے ایک اور ذریعے نے دعویٰ کیا ”پاکستان میں میاں شہباز شریف اور عمران خان یہ دونوں ریحام خان کے ٹارگٹ تھے“ ریحام بنیادی طور پر اوور ایمبیشس خاتون ہے‘ یہ نمبر ون کی لسٹ میں آنا چاہتی تھی‘ اس نے 2007ءمیں لندن میں شاہ رخ خان کے ساتھ چند سیکنڈ کا اشتہار بھی کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…