پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی ٗغیرت کے نام پر لڑکی کا قتل ٗملزم گرفتار ٗ آلہ قتل بھی بر آمد ،ملزم قریبی رشتہ دار نکلا،بھگاکرلیجانے والے نے لڑکی کو کیوں واپس کیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)تحصیل گوجر خان میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی مریم کو قتل کرنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گوجر خان کے علاقے ڈھوک حیات علی میں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجر خان سے کرانے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کرنے والا شخص اس کا پھوپھی زاد بھائی ہے جو گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھا۔ادھر مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے ملزم کو (آج) 3 جون کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گجر خان پولیس کے مطابق جمعرات کو افطاری سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ڈھوک حیات علی میں 16 سالہ مریم کو اس کے کزن عدنان عرف دانی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ مریم کچھ دن قبل عرفان حیدر نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی تاہم 3 دن قبل نوجوان عرفان حیدر کے گھر والوں نے لڑکی کے کم عمر ہونے کی وجہ سے اسے گھر واپس چھوڑ کر شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اس حوالے سے محلہ ڈھوک حیات علی کے ایک رہائشی اور عینی شاہد نے بتایا کہ مقتولہ لڑکی کا والد مطلوب حسین ڈیڑھ سال قبل خشکی کے راستے سے ترکی گیا تھا اور وہ اب بھی وہیں قیام پذیر ہے، مقتولہ اور اس کی والدہ گھر میں کریانہ اسٹور چلاتے تھے۔محلہ دار کا کہنا تھا کہ مقتولہ اکثر بازار سے چیزیں لینے جاتی تھی اور اس دوران اس کی دوستی رکشہ ڈرائیور عرفان حیدر سے ہوئی، بات جب شادی تک پہنچی تو وہ رکشہ ڈرائیور کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔بعدازاں گھر واپس پہنچائے جانے پر مقتولہ کے کزن عدنان کو طیش آگیا اور اس نے غیرت میں آکر اپنی ماموں زاد بہن کو اس کے گھر جاکر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

جس کے بعد لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجر خان منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور جاں بحق ہوگئی۔اس بارے میں تھانہ گجر خان کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ مقتولہ کو سینے میں 3 گولیاں ماری گئیں۔ملزم کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عدنان کوئی کام کاج نہیں کرتا اور اکثر گھر ہی میں ہوتا تھا، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا اور ملزم عدنان کے خلاف مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزم اپنی کزن کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کے بعد پولیس نے ملزم کو ڈھوک حیات علی سے گرفتار کر لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…