اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹیں رشوت لے کر تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔اینٹی کرپشن یونٹ کے مطابق فارنزک لیبارٹری کے ملازمین کا گروہ رپورٹ تبدیل کرتا ہے، فارنزک لیبارٹری کا کمپیوٹر آپریٹر محسن اور ایک اے ایس آئی کو گرفتارکرلیا گیا ہے،پولیس کے تفتیشی افسران کے ساتھ مل کر رپورٹ تبدیل کی جاتی ہے،
محسن نےپاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ قتل کیس میں رشوت لے کر رپورٹ تبدیل کی تھی۔ملزمان نے اے ایس آئی مقصود کے ذریعے چھ لاکھ روپے رشوت لی تھی،اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گروہ میں شامل پنجاب فارنزک لیب کے مزید افسران اور تفتیشی افسران کو گرفتار کیا جائے گا۔