بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔۔ہندو جنونیوں کے ہاتھوں مسلمان نوجوان کی جان بچانا سکھ پولیس اہلکار کو بہت مہنگا پڑ گیا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندو جنونیوں کے ہاتھوں مسلمان نوجوان کی جان بچانا سکھ پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے خلاف روز بروز ہندو جنونیوں کی کارروائیوں سے متعلق خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ۔ چند روز قبل بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں مسلم لڑکے کو مشتعل ہندو جنونیوںسے بچانے والے

سکھ پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگ گئیں ہیں۔ انتہا پسندوں کے حملے کا شکار ہونے والے مسلم نوجوان پر الزام تھا کہ وہ ہندو لڑکی سے ملنے مندر آیا تھا۔ سکھ پولیس اہلکار جگندیپ سنگھ نے فوری طور پر مسلم نوجوان کو ہندوئوں کے حملے سے بچاتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور اسے بچاتے ہوئے پولیس سٹیشن لے گیا تھا جہاں اس کے والدین کو بلا کر اسے ان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ دبنگ سکھ پولیس اہلکار جگندیپ سنگھ کی مسلم نوجوان کو ہندو جنونیوں کے ہاتھوں سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر اس سکھ پولیس اہلکار کی بہادری اور حاضردماغی کو سراہا جا رہا تھا۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں سامنے آنے پر جگندیپ سنگھ کو حکومت نے انہیں طویل چھٹی پر بھیج دیا ہے۔اس حوالے سے جگندیپ کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنا فرض نبھا رہا تھا،اگر میں وردی میں نہ بھی ہوتا تو بھی میں ایسا ہی کرتا اور ہر انڈین کو یہی کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حوالے سے ایک امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں مذہبی قدغنوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا اور بیہمانہ سلوک کا بھانڈا بھی پھوڑا تھا جبکہ کئی بین الاقوامی ادارے اس سے قبل بھی بھارت میں ہندو جنونیت اور اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے روئیے پر اپنی رپورٹس پیش کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…