ن لیگ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، زرمبادلہ ذخائر 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے، قرضوں کا اتنا حجم کہ آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجانے لگا، معروف برطانوی جریدے بلوم برگ نے معاشی ترقی کے دعوئوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

31  مئی‬‮  2018

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 3 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ چکے، مالی سال 2013 سے بیرونی قرض اور واجبات 76 فیصد بڑھ کر 92 ارب ڈالر ہو گئے، آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجانے لگا، معروف برطانوی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے معاشی ترقی کے دعوئوں کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے بلوم برگ

کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فنانسنگ ضرورت ایمرجنگ ملکوں میں سب سے زیادہ ہے۔ آئندہ مالی سال میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض لینا ہوں گے جب کہ 1980 سے آئی ایم ایف سے 12 بیل آوٹ پیکیج لیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 سے بیرونی قرض اور واجبات 76 فیصد بڑھ کر 92 ارب ڈالر ہو چکے ہیں اور بیرونی قرض جی ڈی پی کا 31 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 3 سال کی کم ترین سطح پر ہیں اور گرتے ذخائر کے سبب روپے کی قدر دو مرتبہ کم کی گئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال گزشتہ سال تک بہتر تھی اور موجودہ حکومت معاشی نمو کو 10 سال کی بلند ترین سطح پر لے گئی۔ معاشی نمو سستے خام تیل، آئی ایم ایف پیکیج اور چینی سرمایہ کاری کے مرہون منت رہی تاہم چینی مشینری اور دیگر سامان کی درآمد نے جاری خسارہ 50 فیصد بڑھا دیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پر بیجنگ کے بڑھتے قرضوں پر سوال ہے کہ یہ ادا کیسے ہوں گے؟۔ خام تیل کی بڑھتی قیمتیں معاملات کو مذید خراب کر رہی ہیں اور حکمران جماعت آئی ایم ایف پیکیج کی نفی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ حکومتی وزرا کی جانب سے مسلسل پاکستان کی معاشی ترقی اور زرمبادلہ کے زخائر کے حوالے سے یکسر مختلف دعوے سامنے آتے رہے ہیں اور

وفاقی بجٹ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج کی جانب نہیں جانا پڑے گا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کیونکہ چین سے ایک ارب ڈالر قرض حاصل کیا گیا ہے اس لئے آئی ایم ایف کی جانب نہیں دیکھنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…