اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک بار پھر شیر، معروف جریدے اکانومسٹ کے پاکستانی عام انتخابات کے حوالے سے سروے کے نتائج نے ہلچل مچا دی، ن لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف جریدے اکانومسٹ نے اپنے انٹیلی جنس یونٹ کی پاکستان بارے حالیہ رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عام انتخابات 2018میں پاکستان
میں ایک بار پھرمسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ جریدے نے اپنی انٹیلی جنس رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تاہم جریدے نے اپنی رپورٹ کے مصنفین کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصنفین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید ، اپوزیشن جماعتیں اور عدلیہ اور ملٹری کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں جیت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ جریدے نے رپورٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف آئندہ پاکستان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے جبکہ نواز شریف پارٹی میں اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پالیسی اور فارن پالیسی پر بہرحال فوج کا اثر قائم رہے گا اور وہی اس کی شکل واضح کرنے کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں رکھے گی۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ ای آئی یو یعنی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے پیش کی گئی جو کہ اکانومسٹ گروپ کا ریسرچ اور اینالسز ڈویژن ہے اس کو اکانومسٹ جریدے کی سسٹر کمپنی بھی کہا جاتا ہے۔جریدے نے اپنی رپورٹ کے مصنفین کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصنفین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید ، اپوزیشن جماعتیں اور عدلیہ اور ملٹری کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں جیت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
جریدے نے رپورٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف آئندہ پاکستان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے جبکہ نواز شریف پارٹی میں اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پالیسی اور فارن پالیسی پر بہرحال فوج کا اثر قائم رہے گا اور وہی اس کی شکل واضح کرنے کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں رکھے گی۔