منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

2018کا پاکستان2013سے بہت بہتر اور مضبوط ہے، رانا افضل

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ2018کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت بہتر اور مضبوط ہے، ہم نے 5سال کے دوران پاکستان کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے جس پر آنے والے سالوں میں مضبوط پاکستان کی بنیاد ڈالی جائے گی،جمہوریت چلتی رہے گی تو مضبوط بھی ہوگی اور صاف بھی ،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا 5سال کی تلخ ترین

یاد ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ5سال کے دوران ہم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور امور حکومت نمٹانے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی قومی اسمبلی میں سوالات کر کے ہمارے کام میں آسانی کی ہے جس پر اپوزیشن مبارکباد کی مستحق ہے۔ یہ 5سال میری ذندگی کے مصروف ترین سال تھے۔ اس دوران بہت سی تلخ اور شیریاں یادیں بھی وابستہ ہیں۔ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا تلخ ترین یاد ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ خوشی ہے کہ ایک منتخب حکومت دوسری مرتبہ اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے جس پر تمام سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ جمہوریت چلتی رہے گی تو مضبوط بھی ہوگی اور صاف بھی ۔ جب طاقت کا سرچشمہ عوام ہوں تو وہ خود سیاستدانوں کا احتساب کرتے ہیں اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو الیکشن میں مسترد کر دیتے ہیں اور نئے چہرے سیاست میں سامنے آتے رہتے ہیں۔2018کا پاکستان2013کے پاکستان سے بہت بہتر اور مضبوط ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…