منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی کہ جو یہ ثابت کرتی ہو کہ نوازشریف ۔۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءکا عدالت میں ایسا بیان کہ بازی ہی پلٹ گئی

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)واجد ضیا کا بڑا سرپرائز، العزیزیہ ریفرنس میں ایسا بیان دیدیا کہ نواز شریف، مریم نواز بھی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح کے دوران پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نےبتایا کہ دوران تفتیش ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جس سے یہ ثابت ہو کہ نوازشریف العزیزیہ اسٹیل مل کے مالک ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی سربراہی میں آج نیب کی جانب سے دائرالعزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے جرح کے دوران واجد ضیاء نے کہا کہ جے آئی ٹی کو ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جو نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل کا شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر ظاہر کرے یا وہ مل کا کاروبار یا معاملات چلاتے ہوں۔واجد ضیاء نے کہا ‘ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی جو ظاہر کرے کہ نواز شریف العزیزیہ کے مالی معاملات دیکھتے ہوں یا وہ العزیزیہ کے لیے بینکوں یا مالی اداروں سے ڈیل کرتے ہوں۔واجد ضیاء نے کہا کہ ‘دستاویزی ثبوت نہیں جو ظاہر کرے کہ نواز شریف نے العزیزیہ کی کسی دستاویز پر کبھی دستخط کیے ہوں۔سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ براہ راست کسی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ نواز شریف العزیزیہ مل کے مالک ہیں جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ کیا کسی نےکہا کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل مل کے شیئر ہولڈر ہیں۔جس پر واجد ضیاء نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے خود بالواسطہ اشارہ دیا کہ نواز شریف شیئر ہولڈر ہیں جب کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ حسین نواز، نواز شریف کی طرف سے شیئر ہولڈر ہیں جب کہ رابعہ شہباز میری طرف سے اور عباس شریف شیئر ہولڈر ہیں۔واجد ضیاء نے کہا کہ شیئر ہولڈر بھی مالک ہونے کی ایک قسم ہے اور اگر شیئر ہولڈنگ کی بات آجائے

تو واضح ہوجائے گی۔واجد ضیاء نے کہا کہ یہ درست ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے بیان دیا کہ العزیزیہ میاں شریف نے قائم کی اور انہوں نے ہی حسین نواز، رابعہ شہباز اور عباس شریف کو شیئر ہولڈر بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…