منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجلس عمل 8جون کو کراچی میں جلسہ کریگی ٗ فضل الرحمان

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ  متحدہ مجلس عمل 8جون کو کراچی میں جلسہ کرے گی ۔سحر ی سے پہلے کلفٹن میں واقع بیت رضوان میں متحدہ مجلس کا اہم اجلاس ہوا جس میں مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، شاہ اویس نورانی، مفتی غوث صابری اور علامہ واحد عابدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر

ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا سے برابری کی بنیاد پر معاملات طے کرنا چاہتے ہیں، انتخابی حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کا ادارہ موجود ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہے، کسی غیر جمہوری ادارے کو جمہوریت پر مسلط کرنیکا عمل ختم کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجلس عمل سے باہر موجود مذہبی اداروں ،علماء اور مشائخ کو بھی اپنے مقصد میں شامل ہونے کی استدعا کی ہے، 5 جون کو اسلام آباد میں جلسے کا انعقاد کر رہے ہیں۔

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…