جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

تعیناتی کیلئے سمری گورنر کو ارسال ،اب کچھ نہیں ہو سکتا، شہباز شریف کا دھماکہ خیز اعلان نگران وزیراعلیٰ نامزد گی کے بعدتحریک انصاف کے یوٹرن نے آئینی بحران پیدا کر دیا، ناصر کھوسہ کا بھی واضح اور دو ٹوک فیصلہ ، پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دیں

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی واپس لےکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔ناصر محمودکھوسہ نے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا

تو بہتر ہوتا۔سابق چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ حالیہ پیدا ہونے والےحالات کے تناظر میں وہ نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ ناصر محمود کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔تاہم بعدازاں بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی تصدیق میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی، جن کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد نیا نام دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کے عین مطابق نہیں، کیونکہ ناصر محمود کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں، وہ نہ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں بلکہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی سے متعلق سمری محکمہ قانون نے گورنر ہاؤس بھجوا دی ہے اور ایک بار اگر سمری گورنر کو ارسال کردی جائے تو واپس نہیں ہوا کرتی اور اب کچھ نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…