جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹروے پولیس کی چلتی بس پر فائرنگ ، فائرنگ کرنے والے پٹرولنگ افسران معطل کر دیے گئے، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن) آئی جی موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے موٹر وے ٹول پلازہ پر بس پر فائرنگ کرنے والے موٹر وے پولیس کے دونوں پٹرولنگ افسران کو معطل کر کے ڈی آئی جی موٹر وے کی سربراہی میں تحقیقات کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ دونوں سب انسپکٹروں (پٹرولنگ افسران )کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

موٹر وے پولیس کے افسران کے خلاف مقدمہ بس میں سوار گلفراز خان سکنہ پشاور کینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مدعی بس نمبربس نمبر ایل ای ایس 1809پر پشاور سے راولپنڈی آرہا تھاکہ پٹرولنگ افسر سب انسپکٹر شاہد گل اور اعتزازنے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب چلتی بس پر فائرنگ کر دی جس سے اس کے علاوہ بس کا کنڈیکٹر عبدالرحمان بھی زخمی ہو گیا تھانہ نصیر آباد پولیس نے دونوں افسران کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 324،34اور427کے تحت مقدمہ نمبر354درج کر لیا ادھر موٹر وے پولیس کے ترجمان محمود علی کھوکھر کے مطابق ڈی آئی جی موٹرویز محمد عمر شیخ نے واقع کی انکوائری کیلئے سیکٹر کمانڈر ارباب یاور کو ہدایت کی کہ جلد از جلد واقع کی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے یاد رہے کہ وقوعہ کے بعد ابتدائی طور پر موٹر وے پولیس کے ترجمان نے واقعے کو موٹروے پولیس اہلکاروں پر حملہ قرار دیا تھا۔  آئی جی موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے موٹر وے ٹول پلازہ پر بس پر فائرنگ کرنے والے موٹر وے پولیس کے دونوں پٹرولنگ افسران کو معطل کر کے ڈی آئی جی موٹر وے کی سربراہی میں تحقیقات کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ دونوں سب انسپکٹروں (پٹرولنگ افسران )کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے موٹر وے پولیس کے افسران کے خلاف مقدمہ بس میں سوار گلفراز خان سکنہ پشاور کینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…