ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

شہبازشریف نے اورنج ٹرین کاافتتاح عجلت اور جلد بازی میں کیا، 26 اسٹیشنز میں سے کتنے اسٹیشنز مکمل ہوئے؟ پاکستانی قوم کو ہر سال کتنے ارب سود کی مد میں دینا پڑیں گے؟ حیران کن انکشافات

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ شہبازشریف نے اورنج ٹرین کاافتتاح عجلت اور جلد بازی میں کیا ہے، 26 اسٹیشن سے ابھی 4 اسٹیشن مکمل ہوئے ہیں، اورنج ٹرین منصوبہ اڑھائی سال سے پہلے مکمل نہیں سکے گا، اورنج ٹرین کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں پاورپروجیکٹ لگنا تھا جو اسٹے کے باعث ابھی تک شروع نہیں ہو سکا، شہبازشریف نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لئے اورنج ٹرین کو ڈیزل پر چلایا ہے،

اورنج ٹرین کے لئے چین سے 162 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے جس پر سود کی مد میں ہر سال چین کو10 ارب ادا کرنے پڑیں گے، شریف فیملی میگا پروجیکٹ صرف اپنے اور ساتھیوں کی کرپشن کیلئے لگاتے ہیں، ان خیالات کااظہار ڈاکٹر مراد راس نے ثنیہ ساجد ،سمیرا عابد، منصور خان کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین کے لئے 6 سوسے زائد درخت کاٹے گئے جس سے لاہور میں پلوشن میں اضافہ ہواہے، اورنچ کے لئے 26 اسٹیشنوں میں سے صرف 4 اسٹیشن مکمل ہوئے ہیں اور 10 اسٹیشن کا ابھی ڈھانچہ کھڑا ہوا ہے ، شہبازشریف نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر کے سیاسی چال چلی ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالی ہے اور اورنج ٹرین کے لئے کروڑوں روپے کے اشتہار دیئے جار ہے ہیں جیسے 26 اسٹیشنوں پر ٹرین چل پڑی ہے ۔ مراد راس نے کہاکہ پنجاب کی 11 کروڑ عوام کے لئے شہبازشریف نے چین سے 162 ارب کا قرضہ لیا ہے اور ہر سال پاکستانی قوم کو 10 ارب سود کی مد میں دینے پڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ پشاور کا شوکت خانم 4 ارب سے بنا ہے اور 162 ارب سے پنجاب میں کوالٹی کے ایسے 41 ہسپتال بن سکتے تھے جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ہیلتھ ، ایجوکیشن اور صاف پانی کے لئے کچھ نہیں کیا ، شہبازشریف نے پنجاب کی عوام کے ساتھ دشمنی کی ہے

اور 250 ارب کا عوا م کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، حکومت کو بی آر بی سے پانی حاصل کر کے عوام کو مہیا کرنا چاہئے اور یہ پانی اور شفاف ہوگا لیکن پنجاب کے حکمران ایسا کوئی منصوبہ نہیں لگاناچاہتی جس سے جس میں کمیشن نہ بنے۔ڈاکٹر مراد راس نے کہاکہ پاکستان کا قرضہ 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جس سے

پاکستان کے لئے دشواریاں پیدا ہونگیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کاکرپشن کاطریقہ کا ریہ ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو ساتھ ملاتے ہیں اور ان کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں ، شہبازشریف کے دما د علی عمران کی بات کرتے ہوئے ڈاکٹرمراد راس نے کہاکہ 2003 میں ان کی شاہ عالم مارکیٹ میں 3 دکانیں تھیں اورآج یہ اربوں روپے کے تین پلازوں کے مالک بن چکے ہیں اور یہ سب کرپشن کی وجہ سے پلازے بنے ہیں۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…