بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

پشاور میٹرو منصوبے میں کرپشن، ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف، تحفظات کا ازالہ نہ ہونے پر اسسٹنٹ ریذیڈنٹ انجینئر نے اہم انکشافات کر دیے

datetime 30  مئی‬‮  2018 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ریذیڈنٹ انجینئر نے چیف سیکرٹری کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، تحفظات کا ازالہ نہ ہونے پر اسسٹنٹ ریذیڈنٹ انجینئر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کنٹریکٹر نے منصوبے کی تکمیل کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، اس بڑے منصوبے میں بڑی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے،اسسٹنٹ ریذیڈنٹ انجینئر نے اپنےمراسلہ میں کہا ہے کہ اس منصوبے میں نہ صرف کرپشن ہوئی ہے بلکہ میٹریل بھی ناقص استعمال کیا گیا ہے

اور سات پلر ایسے ہیں جو ستون بنائے گئے ہیں وہ کسی بھی وقت منہدم ہو سکتے ہیں اور ان کے منہدم ہونے کی صورت میں کوئی بھی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے، اس حوالے سے انہوں نے اپنے تحفظات پر مبنی رپورٹ بھجوائی تھی لیکن ابھی تک ان کا ازالہ نہیں ہوا، جس پر انہوں نے چیف سیکرٹری کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کام کو سرانجام دینے والوں کو اس کام کا تجربہ نہیں ہے، بھاری معاوضہ لیا جا رہا ہے لیکن وہ معاوضہ کہاں جا رہا ہے اس کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…