جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا آصف زرداری نے کوئی ڈیل کر لی ہے؟ کہاں گئے نیب کے چیئرمین اور کہاں گئے چیف جسٹس؟ا یان علی کس کے پیسے لیکر جارہی تھی؟

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سید وسیم حسین نے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کے کیسز ختم ہو رہے ہیں ، کیا زرداری صاحب نے کوئی ڈیل کر لی ہے، ان سب کا احتساب ہونا چاہیے جو سندھ کی دولت کو لوٹ کر کھا گئے ، کہاں گئے نیب کے چیئرمین اور کہاں گئے چیف جسٹس،ا یان علی کس کے پیسے لیکر جارہی تھی ،وہ پیسے کس کے تھے،ایم کیو ایم پاکستان کے معصوم بچوں پر منی لانڈرنگ کے کیس بن گئے لیکن جو سندھ کو کھا گئے ان کا کچھ نہیں ہوا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید وسیم حسین نے کہا کہ میں پانچ سال ایوان میں بیٹھ کر اپنے شہر کیلئے آواز بلند کرتا رہا کہ حیدرآباد شہر کو یونیورسٹی دی جائے، نہ وہاں یونیورسٹی دی گئی اور نہ ہی نوکریاں دی گئیں ۔ منتخب لوگوں کے ساتھ یہ زیادتیاں ہوں تو کون ہمیں ووٹ دیں گے ، میں پانچ سال بعد حلقے میں جاؤں گا تو کیا کہوں گا ، نہ (ن) لیگ تعریف کروں گا نہ پیپلزپارٹی کی تعریف کروں گا ، سارے سیاستدان اپنا احتساب کریں ، سندھ میں اپنے اردو بولنے والوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ،چیف جسٹس اور نیب سندھ میں آئیں ۔ وسیم حسین نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے کیسز ختم ہو رہے ہیں ، کیا زرداری صاحب نے کوئی ڈیل کر لی ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہیے جو سندھ کی دولت کو لوٹ کر کھا گئے ، کہاں گئے نیب کے چیئرمین اور کہاں گئے چیف جسٹس ، تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔میں کسی سیاستدان کا شکریہ نہیں کروں گا جنہوں نے پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے ، بی ایم ڈبلیو گاڑیاں رکھی ہوتی ہیں اور گوشواروں میں 5ہزار ٹیکس بھر رہے ہوتے ہیں ، جنہوں نے پاکستان کی دولت لوٹی ہے سارے چور ہیں ،ا یان علی کس کے پیسے لیکر جارہی تھی ،وہ پیسے کس کے تھے ،انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں پر منی لانڈرنگ کے کیس بن گئے لیکن جو سندھ کے اندر کھا گئے ان کا کچھ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…