بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق مرتب کر لیا، ضابطہ اخلاق کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی انتخابی ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے تحت مذہب اور ذات برادری کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی، سیاستدانوں کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی نہیں کی جاسکے گی۔ ہر سیاسی جماعت کو ہر حلقے میں ایک سے زائد بار جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،اس کے علاوہ کار ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اور

اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، لالچ یا دباؤ ڈال کر امیدوار کو دستبردار کروانا جرم ہوگا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور کارکن میڈیا پر بھی دباؤ نہیں ڈال سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ جب کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، پولنگ کے روز سیاسی جماعت کی ووٹر پرچی پر پابندی ہوگی، امیدوار کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر مقرر کیا گیا ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…