بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

جنرل اسد درانی کے انکشافات نہایت سنگین ‘ان کی قسمت کا فیصلہ جی ایچ کیو نہیں کون کرے گا؟سپریم کورٹ کا 28جولائی کا فیصلہ تاریخ میں زندہ رہے گا، کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

datetime 30  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ جنرل اسد درانی کے انکشافات نہایت سنگین ہیں ‘ان کی قسمت کا فیصلہ جی ایچ کیو نہیں پارلیمنٹ کرے گی‘سپریم کورٹ کا 28جولائی کا فیصلہ تاریخ میں زندہ رہے گا ، اس کے حقائق آج نہیں تو کل عوام کے سامنے آجائیں گے‘ اس پارلیمنٹ کی سب سے بڑ ی کامیابی سائبر کرائم کا بل پاس کرناہے‘ڈان اخبارکی کچھ علاقوں میں بندش قابل مذمت ہے، ڈان اخبار والے اگر قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ

فیلڈ مارشل کی تصویر اخبار میں لگانا شروع کر دیں تو ان پر ساری پابندیاں ختم ہو سکتی ہیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے یہ 5سال بہت یادگار رہے ہیں، خاص کر 28جولائی کا دن کبھی نہیں بھولے گا جب ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنیاد پر نکال دیا گیا۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ تاریخ میں زندہ رہے گا اور اس کے حقائق آج نہیں تو کل عوام کے سامنے آجائیں گے۔ پارلیمنٹ کے اندر ہم نے بہت سے تاریخی کام کیے ہیں لیکن سائبر کرائم کا بل پاس کرنا اس پارلیمنٹ کی سب سے بڑ ی کامیابی اور عوام پر بڑا احسان ہے۔ اس بل کے پاس ہونے سے معاسرے کے اندر سے بے حیائی کا خاتمہ ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جتنے منصوبے 5سال میں شروع کیے اتنے65سال میں بھی نہیں شروع کیے گئے۔ اگر ہمارے خلاف فیصلہ نہ آتا تو ان منصوبوں کا بہت پہلے افتتاح ہو جاتا۔ ہم نے 5سالہ دور میں سازشوں کا سامنا بھی کیا اور عوام کی فلاح کیلئے منصوبے بھی شروع اور مکمل کیے ۔ڈان اخبار کی کچھ خبروں کے باعث ان کی اخبار پر بہت سے علاقوں میں پابندی لگائی ہوئی ہے جو قابل مذمت ہے۔ ڈان اخبار والے اگر اخبار میں قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ فیلڈ مارشل کی تصویر لگانا شروع کر دیں تو ان پر ساری پابندیاں ختم ہو سکتی ہیں ۔ جنرل اسد درانی نے اپنی کتاب میں جو انکشافات کیے ہیں وہ نہایت سنگین ہیں ان کی صرف جی ایچ کیو میں وضاحت کافی نہیں ہے۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور جنرل درانی کی قسمت کا فیصلہ جی ایچ کیو نہیں پارلیمنٹ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…