بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بوڑھا شخص ایمبولینس نہ ہونے پر بیمار بیوی کو چارپائی سمیت کھینچ کر ہسپتال لے جانے پر مجبور ہو گیا، پنجاب حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا، افسوسناک تفصیلات

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک بوڑھے شخص کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہے جس میں وہ اپنی بیمار بیوی کو ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے چارپائی سمیت کھینچ کر ہسپتال لے جا رہا ہے، اس تصویر کو جس نے بھی دیکھا وہ آبدیدہ ہو گیا، اس بوڑھے شخص کا تعلق جھنگ سے ہے

اور وہاں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بوڑھا شخص اپنی بیمار بیوی کو ہسپتال لے جانے کے لیے چارپائی پر ڈال کر اسے کھینچ کر لے جانے پر مجبو ر ہو گیا۔ جب اس بوڑھے شخص کی بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تواس نے اپنی بیوی کو سول ہسپتال لے جانا چاہا لیکن ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس شخص نے چارپائی سے چادر باندھ کر اپنی بیوی کو اس پر ڈال کر کھینچنا شروع کر دیا۔ اس تصویر نے حکومت کی کارکردگی کے تمام پول کھول کر رکھ دیے ہیں ، یہ تصویر حکمرانوں کے لیے کئی سوالات لیے کھڑی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تصویر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ، صارفین نے حکومت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے غریب لوگوں کے لیے صحت جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اور کوئی غریب بیمار ہو جائے تو اس کو ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس تک موجود نہیں ہے، سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو خوب سنائیں۔ یک بوڑھے شخص کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہے جس میں وہ اپنی بیمار بیوی کو ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے چارپائی سمیت کھینچ کر ہسپتال لے جا رہا ہے، اس تصویر کو جس نے بھی دیکھا وہ آبدیدہ ہو گیا، اس بوڑھے شخص کا تعلق جھنگ سے ہےاور وہاں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بوڑھا شخص اپنی بیمار بیوی کو ہسپتال لے جانے کے لیے چارپائی پر ڈال کر اسے کھینچ کر لے جانے پر مجبو ر ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…