لاہور(آئی این پی) نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلی پنجاب کے ناموں پر جہانگیر خان ترین کا چیئر مین عمران خان کو قائل کر نے کا انکشاف ‘وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی سمیت کئی قائدین تحفظات کا اظہار کرتے رہے ۔ تحر یک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام سامنے آئے تو چےئر مین عمران خان اور شاہ محمود قر یشی سمیت کئی قائدین
کی جانب سے اس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا مگر جہانگیر خان تر ین نے عمران خان کو اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کی نامزدگی سے تحر یک انصاف کو کسی قسم کاکوئی خطر ہ نہیں لیکن اب تحر یک انصاف میں نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے حوالے سے پارٹی کے اندر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ۔