کوئٹہ(سی پی پی)بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔قرارداد میں انتخابات مؤخر کرانے کی دو وجوہات بتائی گئیں، جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہونگے اور مون سون بارشوں
کی وجہ سے اکثر اضلاع سے لوگ نقل مکانی بھی کر جاتے ہیں، ان وجوہات کی بنا پر لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر پائیں گے۔یاد رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے، پیپلزپارٹی تلوار اور مسلم لیگ ق ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔