اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری‘ میئر کراچی وسیم احمد‘ سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور رکن پنجاب اسمبلی مہر اعجاز کے خلاف الگ الگ کیسوں کی انکوائریوں کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق سردار ثناء اﷲ زہری پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور چیئرمین نیب کو اس حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی چیئرمین نیب نے سردار ثناء اﷲ زہری
کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دیدی۔ میئر کراچی وسیم احمد کے خلاف سرکاری فنڈز میں دس ارب روپے کی خرد برد کا الزام ہے چیئرمین نیب نے میئر کراچی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دیدی جبکہ سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری ہوگی اور لیہ سے رکن پنجاب اسمبلی مہر اعجاز احمد کے خلاف سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ہوگی۔