پی ٹی وی کا ایک اور نیا چینل لانچ کر دیا گیا، جانتے ہیں اس پر صرف کیا چیز دکھائی جائیگی، سیاستدانوں کی بڑی خواہش پوری ہو گئی

30  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے نئے چینل سے پارلیمنٹ کی کارروائی پورے ملک میں جائے گی‘ منتخب نمائندوں کی کارکردگی عوام تک پہنچے گی‘ چینل منتخب نمائندوں اور عوام کا رابطہ جوڑے گا‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ چاہتے ہیں منتخب ایوان کی کارروائی ہر پاکستانی دیکھے‘ ہم نے قومی اسمبلی

کے دروازے سب کے لئے کھول دیئے۔ بدھ کو پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کا افتتاح قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کیا۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ کی آزمائشی نشریات کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی پورے ملک میں جائے گی۔ منتخب نمائندوں کی کارکردگی عوام تک پہنچے گی۔ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی سے عوام آگاہ رہیں گے چینل منتخب نمائندوں اور عوام کا رابطہ جوڑے گا۔ قائمہ کمیٹیاں اداروں کو مستحکم کرتی ہیں۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے ذمہ داریاں لیں اور نبھائیں پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہے۔ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا اجلاس دیکھیں ہمارے پاس بہت سے انٹرنیز کام کرکے گئے ہیں۔ ہمارے پاس سکول کے طلباء سیشن دیکھنے آتے ہیں۔ ہم نے قومی اسمبلی کے دروازے سب کے لئے کھول دیئے دو سو سے زائد وفود کو پارلیمنٹ کی کارروائی دکھائی۔ چاہتے ہیں منتخب ایوان کی کارروائی ہر پاکستانی دیکھے۔ پاکستان کی کسی یونیورسٹی میں پارلیمنٹری سٹڈیز پر کوئی سبجیکٹ نہیں ہم نے ایک کورس یو کے پارلیمنٹ سے لیا ہائیر ایجوکیشن نے اس معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون کیا اس سبجیکٹ کے پڑھنے سے طلباء کو پارلیمنٹ میں ہونے والی کارروائی سے متعلق آگاہی ہوگی۔ ہماری سٹینڈنگ کمیٹی میں

گورنمنٹ اور اپوزیشن کی تعداد موجود ہوتی ہے۔ ہمارا مقصد اس چینل کا صرف ہر علاقے کے لوگوں کو ان کے منتخب کردہ نمائندوں کی کارکردگی دکھانا ہے۔ ہر علاقے کے لوگ دیکھ سکیں کہ ان کے منتخب کردہ نمائندہ علاقے کے مسائل لے کر آتا ہے یا اس پر بات کرتا ہے۔ یہ سب چیزیں دیکھنے والی ہیں ہم نے نیشنل اسمبلی کا کردار بڑھانا ہے۔ الیکشن اصلاحات کا ہم نے بیڑا اٹھایا۔

اس چینل کے ذریعے لوگوں کی واز ہم تک پہنچ سکے گی کسی بھی علاقے کا کوئی بھی مسئلہ ہوگا اس سے متعلق بھی آگاہی مل سکے گی۔ اس چینل کے ذریعے ہمیں رہنمائی مل سکے گی ان لوگوں کی جو پارلیمنٹ نہیں پہنچ سکتے اس میں پی ٹی وی کا بہت ا ہم اور بڑا کردار ہوگا اس سے ہم اپنی کارکردگی بہتر کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…