اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثر نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے دو ایم این ایز کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے براہ راست کہا گیاہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں یا پھر آزاد انتخاب لڑیں۔ شہباز تاثیر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے ن لیگ پر تنقید کے جواب میں کہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا کہناتھا کہ
پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیابی کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے تعاون کی نہیں بلکہ نیچرل اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ شریفوں کا ساتھ نہیں دے رہی تو وہ بچوں کی طرح رو رہے ہیں ۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے بیان پر شہباز تاثیر فوراََ ہی میدان میں آئے اور انہوں نے اپنے جوابی ٹویٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میرے پاس ن لیگ کے دو ایم این ایز ہیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں اگر نہیں تو پھر وہ آزاد انتخاب لڑیں ۔‘