اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاتے جاتے حکومت کا عوام پر پٹرول حملہ، یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 86پیسے ا ضافے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق جاتے جاتے حکومت نے عوام پر پٹرول حملہ کر دیا ہے اور یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 86پیسےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا کل بروز جمعرات 31مئی آخری دن ہے اور وہ اپنی آئینی مدت پوری کر کے معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دے گی ۔ نگران حکومت کے پہلے ہی
دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا اور یکم جون سے پٹرول 7 روپے 46 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 86 پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس سے پٹرول 87روپے 70پیسے اور ڈیزل 98روپےکا ہو گیا تھا۔