اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالب علموں کا انوکھا کارنامہ،گرمی سے بچنے کیلئے اے ٹی ایم بوتھ کا ایسا استعمال شروع کردیاکہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت بڑھتا جارہاہے اور گزشتہ روز گرمی کی شدت 40176C تک جاپہنچی ، اس صورتحال میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء نے گرمی سے بچنے کے لئے انوکھا طریقہ کار اختیارکرتے ہوئے
یونیورسٹی کے باہر موجود نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کو ہی اپنے سونے کی جگہ بنالیا اور اے ٹی ایم کے باہر OUT OF SERVICE کا نوٹس لگاکر اے ٹی ایم بوتھ میں لگائے گئے ایئر کنڈیشن کا بھرپور استعمال شروع کردیا، طلباء کے اس انوکھے کارنامے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں جس پر شدید گرمی کے باعث طلباء کی جانب سے اس اقدام پرطرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں ۔