اٹک (آئی این پی) موبائل فون پر دوستی کا شاخسانہ ، نویں جماعت کی طالبہ سے 5 نوجوانوں کا گینگ ریپ ، گینگ ریپ کرنے والے پانچوں نوجوان ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر فتح جنگ پولیس نے گرفتار کر لیے ، تتفصیلات کے مطابق ثمینہ ریاض دختر محمد ریاض سکنہ فتح جنگ نے ہمراہ والد تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ وہ کلاس نہم کی طالبہ ہے اس کے ذیشان علی ولد محمد اشرف ، سکنہ کالج موڑ فتح جنگ کے ساتھ چند دن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتی تھی جس نے
اس کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر سول ہسپتال فتح جنگ کے عقب ایک زیر تعمیر مکان میں لے جا کر اپنے 4 دوستوں شرجیل محمود ولد نور محمد ، غلام عباس ولد غلام حسین ، محمد بلال ولد لطیف الرحمن ، جابر علی ولد خان افسر سکنائے فتح جنگ کے ہمراہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااس کی درخواست پر پولیس نے زیر دفعہ 376-II ت پ کے تحت مقدمہ درج لیا اور ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے فتح جنگ پولیس کی اس فوری کاروائی پر انہیں شاباش دی ہے ۔