لاہور(سی پی پی)خادم اعلی شہباز شریف کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت کے نرالے انداز و اطوار کا اندازہ یوں ہوتا ہے کہ وزیر اعلی خود روزگار اسکیم کا 10 فیصد بجٹ اشتہار بازی اور تقریبات پر خرچ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ میں سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال 15 ہزار افراد کو 40 کروڑ کے قرضے دیئے گئے، قرضے دینے کی
تقریب پر 4 کروڑ لگا دئیے گئے۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے رواں برس رقوم دینے سے معذرت کر لی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر بادشاہی مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں 25 ہزار افراد شریک ہوئے۔ قائمہ کمیٹی نے اخراجات کی ادائیگی آئندہ مالی سال تک موخر کر دی۔ فنڈز کے اجرا کے لئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے درخواست کی تھی۔