ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

پاکستان کو خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے بین البراعظمی میزائل کی ضرورت نہیں بلکہ کیا کچھ کرنا ہوگا؟تحریک انصاف کی مبینہ پالیسی سامنے آگئی

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ا ور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہاکہ خارجہ پالیسی کے لحاظ سے حکومت ٹھوس کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے ، پاکستان کو دوسروں کی لڑائی لڑنے کی بجائے خود پر انحصار کرنا ہوگا،پاکستان کو خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے بین الابراعظمی میزائل پاکستان کی ضرورت نہیں اس کے لیے کم فاصلے کے ایٹمی وارہیڈ کے حامل نصر جیسے میزائل کافی ہیں۔

وہ گزشتہ روزسٹریٹجک سٹڈیز انسٹیٹیوٹ آف اسلام آباد کے زیر اہتمام Chagai: Twenty Years Latterکے عنوان سے منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ بھارت کی جانب سے ایٹمی تجربہ کے بعد خطے میں قائم رہنے کے لیے ایٹمی دھماکے وقت کی ضرورت بن چکے تھے ،1998میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان ایک تسلیم شدہ ایٹمی قوت کے طورپر سامنے آیا ،سال2000میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی بنائی گئی جبکہ سول اور ملٹری ایٹمی پروگرام کو ڈی لنک کرنے کا اقدام بھی بہتر تھا۔انہوں نے کہاکہ میزائل ٹیکنالوجی کو پاکستان نے درمیانے درجے کا اس لیے رکھا ہے کہ بین الابراعظمی میزائل ٹیکنالوجی پاکستان کی ضرورت نہیں تھی اگرچہ اس پر بھی امریکہ نے کافی شور مچایا لیکن پاکستان نے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا۔اس وقت بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے بھاگ دوڑ کررہاہے لیکن اس کے لیے ایک معیار قائم کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی نان این پی ٹی ممبر ملک نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن نہیں بن سکتا،۔شیریں مزاری نے کہاکہ پاکستان خارجہ پالیسی کے حوالے سے کمزور ملک رہاہے اور گزشتہ چار سال میں تو ہمارا وزیر خارجہ ہی نہیں تھا ،ہم نے تمام معاملات چین پرچھوڑ رکھے ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے ہمیں دوسروں پر انحصار کی بجائے خود انحصاری پر گامزن ہونے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…