بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف اور میاں محمود الرشید کا مشترکہ طور پر نگران وزیر اعلی کیلئے ناصر کھوسہ کے نام کا اعلان،ناصر کھوسہ کا نام کس نے تجویز کیاتھا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ۔ ملاقا ت میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے پنجاب کے نگران وزیر اعلی کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے ناصرمحمودخان کھوسہ کا نگران وزیر اعلی کے طور پر اعلان کیا۔ اس موقع پر مشترکہ طو ر پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ

ہم نے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کے طور پر ناصر محمود خان کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے کیا ہے ۔ دو روز قبل ملاقات میں کچھ نام میں نے تجویز کئے اور کچھ نام میاں محمود الرشید صاحب نے تجویز کئے۔ ہم دونوں نے بعد ازاں اپنی اپنی پارٹی لیڈر شپ سے بھی مشورہ کیا اور اتفاق رائے اورمشاورت کے بعد ایک نام پر متفق ہو گئے۔ یہی جمہوریت کا حسن اور اس کی فتح ہے ۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ مشاورت کے بعد مکمل اتفاق رائے کے بعد سابق پبلک سرونٹ ناصرمحمودخان کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے دوران سروس انتہائی دیانتداری اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریا ں سرانجام دیں ۔ مجھے امید ہے کہ ان سے قوم کو جو توقعات وابستہ ہیں وہ ان پر پورا اتریں گے اور شفاف الیکشن کیلئے اپنا تجربہ اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے تا کہ صوبے میں سیاسی جماعتیں ہر طرح آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لے سکیں اورسب کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع ہوں ۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ توقع ہے عوام انتخابات میں جس پارٹی کو بھی ووٹ دینا چاہیں گے انہیں پوری آزادی ہو گی اور پاکستان دوبارہ جمہوری دور میں داخل ہو گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ عوام کی فتح ہے ،میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا شکرگزار ہوں کہ مشاورت کے اس عمل سے جمہوریت کو توانائی ملتی ہے اور قائدؒ اور اقبالؒ کے تصورات کے مطابق ملک کی ترقی کی راہ استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے دوسری ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوئی ۔ مختلف ناموں پر غور اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے ساتھ مشورے کے بعد ناصرمحمودخان کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ان سے شفاف انتخابات کے بارے میں جو توقع وابستہ کی گئی ہے وہ غیر جانبداری کے ساتھ اپنا رول اسی طرح ادا کریں گے ۔میں اس موقع پر پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…