جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بی آر ٹی کے بعد ایک اور بڑا منصوبہ،خیبرپختونخوا کیلئے سی پیک گریٹر ریل سسٹم کا اعلان، کن بڑے شہروں کو آپس میں ملایاجائے گا؟حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگراس ملک میں میرٹ، انصاف اور شفافیت پر مبنی نظام لانا ہے تو عوام کو عمران خان کے ساتھ چلنا ہوگا کیونکہ اس ملک کو ان جیسے ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے،دنیا میں جہاں جہاں بھی ایماندار قیادت آئی ہے تو انہوں نے اپنے قوم کیلئے ایک ویژن دیاہے،ایماندار قیادت کی بدولت وہ قومیں بام عروج تک پہنچ چکی ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں محروم اور کمزور کیلئے الگ پاکستان اور طاقتور کیلئے الگ پاکستان ہے

مگر اب یہ فرسودہ اور دہرا نظام نہیں چلے گا کیونکہ عوام میں شعور آگیا ہے اور وہ پی ٹی آئی کے ایک پاکستان کے ویژن کا ساتھ دے رہے ہیں ،یہ ملک اسلئے بنا تھا کہ یہاں پر تمام لوگوں کو انصاف کے یکساں مواقع میسر ہوں مگر برسراقتدار حکمرانوں نے عوام کو یہ حق نہیں دیا ،وکلاء برادری کا پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد اور عمران خان کے قافلے میں شامل ہونا ایک خوش آئند بات ہے اور ان کو اپنے فیصلے پر ہمیشہ خوشی رہے گی۔وہ پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اکبر خان مہمند اور اظہر یوسف ایڈوکیٹ کی توسط سے خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبران وکلاء کی شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ شمولیتی تقریب میں خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبران وکلاء شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ، بشیرخان وزیر ایڈوکیٹ، طاہر شہزاد ایڈوکیٹ، سید محمد سجاد ایڈوکیٹ، سید رحمت علی شاہ ایڈوکیٹ، حسنین آغا ایڈوکیٹ، میاں آصف آمان ایڈوکیٹ اور اظہر یوسف خان ایڈوکیٹ سمیت تقریباً 39 وکلاء نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا اور وزیراعلیٰ کو اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنی پانچ سالہ دور اقتدار میں ایمانداری سے ناکارہ نظام کی درستگی اور

اسے صحیح پٹڑی پر ڈالنے کی کوشش کی کیونکہ جب ہمیں اقتدار ملا تو آوے کا آوا بگڑا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے رشوت، شفافیت اور میرٹ کی بحالی پر فوکس کیا اور ہسپتالوں اور سرکاری اداروں کی حالت زار کو ٹھیک کرنے پر توجہ دی اور آج ہر شعبہ درست سمت میں اپنا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کا راستہ بند کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ملک کو اگر اللہ تعالیٰ نے ایماندار قیادت دیا تو بہت کم وقت میں یہ ملک تبدیل ہو سکتا ہے اور اس وقت صرف عمران خان کی قیادت میں ہمارے پاس ایماندار قیادت موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…