بدھ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2024 

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنیوالے لیگی کارکن پرتشدد کے معاملے کا ڈراپ سین،نواز شریف نے روتے ہوئے کارکن کو گلے لگایا تو اس نے کیا کہا؟ حیرت انگیزصورتحال

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے لیگی کارکن کو سکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نواز شریف نے کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا جس پر اس نے خوش ہو کر شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ یہ واقعہ الحمراء ہال لاہور میں یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ کنونشن میں پیش آیا۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سٹیج پر اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ایک لیگی کارکن نے ہاتھ ملانے کیلئے ان کی جانب دوڑ لگا دی لیکن سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے پکڑ کر خوب پٹائی کی اور تشدد کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے لے گئے ۔ اس دوران پنڈال میں موجود کارکنوں نے بھی اس پر تشدد شروع کر دیا جس پر کارکن رونے لگا تو خواجہ سعد رفیق پنڈال میں آئے اور کارکن کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور اسے واپس اسٹیج پر لے کر گئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے سے لگایا۔ جس پر اس نے زور زور سے شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگانا شروع کر دیئے ۔اس موقع پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی والوں کو نہیں پتہ کہ نواز شریف اور عوام میں عاشق اور معشوق کا رشتہ ہے۔ میرا بھائی میاں صاحب کو پیار کرنے آیا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں عوام اور قائد کے درمیان رشتے کو بھی سمجھو۔  سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے لیگی کارکن کو سکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نواز شریف نے کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا جس پر اس نے خوش ہو کر شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ یہ واقعہ الحمراء ہال لاہور میں یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ کنونشن میں پیش آیا۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…