اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاقِ رائے آئین و جمہور کی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے‘خواجہ سعد رفیق

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جسٹس ناصر الملک کے نام پر سیاسی اتفاقِ رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاقِ رائے آئین و جمہور کی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اللہ کریم ناصر الملک کو بروقت آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائیں۔ انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو یومِ تکبیر مبارک ہو ، نواز شریف

حکومت نے بے پناہ عالمی دبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،بڑی طاقتوں کی دھمکیاں مسترد کیں ۔ذاتی یا اجتماعی مالی مفادات کی پیشکش کو ٹھکرایا،نواز شریف کی جرت اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں ،الحمد للہ ایٹمی پاکستان نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو خاک میں مِلا دیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کا کہ ہماری ایٹمی صلاحیت صرف دفاع وطن کے لئے ہے کسی کے خلاف جارحیت کے لئے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدلی جس دن تقدیر یومِ تکبیر،پاکستان ناقابلِ تسخیر ،شکریہ نواز شریف ،شکریہ اٹامک انرجی کمشن ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…